Activities

رائٹرز سرکل ہوڑہ کا جلسہ استقبالیہ و منقبتی مشاعرہ

رائٹرز سرکل ہوڑہ کا جلسہ استقبالیہ و منقبتی مشاعرہ

سا بقہ روایتوں کے پیش نظر عقیدت مند اور ادب نوازوں کا ہمیشہ سے یہ شیوہ رہاہے کہ علاقائی سطح پر خوش نصیب و معتبر حضرات عمرہ و حج کی سعادت عظمیٰ سے مستفیض ہوتے ہیں وہ اہل ایمان کی نظروں میں بالا تر ہوتے ہیں۔انھیں مبارکباد دینے اور ان کی دعائیں لینے کی نیت سے رائٹرز سرکل ہوڑہ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی مورخہ ۴۱/ جنوری ۶۲۰۲ئ بروز بدھ بوقت بعد نماز مغرب بمقام ۱۱/ جولا پاڑہ مسجد لین، ٹکیہ پاڑہ، ہوڑہ۔۱ گوشہئ عافیت الحاج شمس الحق شمس انصاری(مرحوم و مغفور) میں کل دس افرادکو استقبالیہ دیا گیا۔جو ماہ دسمبر ۵۲۰۲ئ میں عمرہ(سنت موکدہ)کی ادائیگی اور حرمین شریفین کی زیارت کے بعد اپنے گھر بخیر واپس آئے۔ اراکین ادارہ نے انھیں مبارکباد پیش کیا اور انھیں محبتوں بھرا پھولوں کا نذرانہ کے ساتھ ایک خوبصورت شال سے بھی نوازا۔جن میں انوارالحق وارثی، محمد اسلم خان اشرفی،زبیر احمدعبد الرشید انصاری،ناصر خان وارثی،گڈو بھائی،، ایان احمد،قاضی محمد ممتاز،شاہد پرویز،ایان انصاری اورمحمد اذہان انصاری کے نام قابل ذکر ہیں۔۔ دوسرے دور میں حضرت خواجہ غریب نواز? کے مبارک عرس پاک کے موقع پر منقبتی مشاعرے کا نورانی سلسلہ شروع ہواجس کی صدارت الحاج بسمل یوسفی اور نقابت کے فرائض ماسٹرمحمد یوسف نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔جن شعرائ نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز اور کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں مخدوم ارشد حبیبی، عبد لرحیم ہلچل، فیروز مرزا، بے غم وارثی،ظفر رائے پوری، خورشید بدر،تبریز وارثی،امتیاز اسد وارثی،انوارالحق وارثی،سعید کمال وارثی،فخر الدین انصاری، خورشید وارثی،حاجی امتیاز حبیبی،بلالاحمد، زین العابدین انصاری،معین الدین حبیبی اور حکیم آس محمد سیوانی شامل ہیں۔قابل تحریر سامعین میں جان محمد، شکیل احمد انصاری، کفیل احمد انصاری، عقیل احمد انصاری، جمیل احمد انصاری،دانش اقبال انصاری، شیث شکیل، ماسٹر پرویز،تمنا بنارسی،محمد محی الدین انصاری (راجو)،لقمان رضا،اظہر حسین(منا)، کمال بھائی، اختر علی، وارث قیصر اشرفی،نواز انصاری،شوکت علی، حاجی سلیم انصاری،جنتا ٹی۔وی (جاوید بھائی)اورشمس الحق اشرفی ہیں۔(بے غم وارثی)

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments