Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی
سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی — November 20, 2026
راولپنڈی ٹیسٹ 4 دن میں ختم ہو گیا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللّٰہ 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 309 رنز بنائے تھے، جس کے بعد آج پہلے ہی سیشن میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ اختتام کو پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ 1 وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔

بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ 4 دن میں ختم ہو گیا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn