Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت — November 20, 2026
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلموں کے انتخاب میں خواتین کو مرکزی کردار دینے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلموں کی ناکامی کے باوجود خواتین پر مبنی کہانیوں کا انتخاب جاری رکھوں گی۔

عالیہ بھٹ نے فلموں کی تجارتی ناکامی پر مرد اور خواتین اداکاروں کے لیے مختلف پیمانے اپنائے جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی مرد اداکار کی مرکزی کردار والی فلم ناکام ہوتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہتا کہ مردوں پر مبنی فلمیں نہیں بننی چاہئیں، اس لیے میں بھی خواتین کو مرکزی کردار دینے والی فلموں کا انتخاب ترک نہیں کروں گی۔

فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی اداکارہ نے مختلف موضوعات پر فلمیں کرنے اور ناکامی کا خطرہ مول لینے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے تجربات میں ناکامی کا خطرہ ضرور ہوتا ہے، لیکن کامیابی اور بلندیوں تک پہنچنے کا امکان بھی اتنا ہی موجود ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے فلم ’الفا‘ کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کہانی مضبوط ہو اور ناظرین کے دلوں کو چھو لے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ مرکزی کردار مرد ادا کر رہا ہے یا خاتون۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے فلمی صنعت میں کام کے اوقات محدود کرنے کے مطالبے پر اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حمایت بھی کردی ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اداکاروں اور عملے کو اپنے کام کے اوقات مقرر کرنے کا حق ہونا چاہیے اور انہیں اس بات کا خوف نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی حدود طے کرنے پر روزگار سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے فلم ساز میری ضروریات کا خیال رکھتے ہیں، تاہم فلمی صنعت میں کام کے طریقہ کار پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق کام کے اوقات منصفانہ ہونے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور ملازمین کو اپنی حدود مقرر کرنے پر ملازمت سے محرومی کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

عالیہ نے فلموں کی شوٹنگ کے دوران صاف ستھرے بیت الخلا کی دستیابی کو بھی ہر فرد کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت صرف مرکزی اداکاروں یا سینئر عملے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلموں کے انتخاب میں خواتین کو مرکزی کردار دینے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn