Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

آیوشمان کھرانہ و ٹائیگر شروف کا اضافی پولیس سیکیورٹی دینے کا مطالبہ

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آیوشمان کھرانہ و ٹائیگر شروف کا اضافی پولیس سیکیورٹی دینے کا مطالبہ
آیوشمان کھرانہ و ٹائیگر شروف کا اضافی پولیس سیکیورٹی دینے کا مطالبہ — November 20, 2026
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس اداکاروں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے اور بعض فنکاروں کو ایکس کیٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ پیش رفت بالی ووڈ کی نامور شخصیات کو مبینہ دھمکیاں ملنے اور سیکیورٹی سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آیوشمان کھرانہ کو بھی سیکیورٹی خطرے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد حکام نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی پروفیشنل ویبھو مشرا کو گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے نے بھی بالی ووڈ شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

رپورٹس میں اکشے کمار، رنویر سنگھ، تشار کپور اور عامر خان سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دھمکیاں ملنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایکس کیٹیگری کی سیکیورٹی کے تحت عموماً کسی شخصیت کی حفاظت کے لیے 2 مسلح اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں، تاہم سیکیورٹی کی حتمی نوعیت متعلقہ اداروں کی جانب سے خطرات کے جائزے اور سفارشات کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔

ممبئی پولیس اداکاروں کی درخواستوں کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ انہیں اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں اور ان کے لیے کس نوعیت کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد فنکاروں نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ممبئی پولیس سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn