نئی دہلی : اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے جاپان اوپن 2026 جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں سندھو کا مقابلہ جاپان کی اکانے یاماگوچی سے ہوا۔ خطابی مقابلے میں سندھو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اکانے یاماگوچی کو سیدھے گیمز میں 21-17، 21-17 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ سندھو جاپان اوپن جیتنے والی ہندوستان کی پہلی شٹلر بھی بن گئی ہیں۔ صرف یہی نہیں، سندھو نے 19 ماہ سے جاری اپنے خطاب کے خشک سالی کے دور کا بھی خاتمہ کر دیا۔ سندھو نے جاپان اوپن سے قبل دسمبر 2024 میں سید مودی انٹرنیشنل ٹرافی جیتی تھی۔ اس کے بعد سے وہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر پا رہی تھیں۔ اس طرح ہندوستان کی نمبر ایک شٹلر پی وی سندھو نے ایک بار پھر شاندار انداز میں اپنی فارم بحال کر لی ہے۔ ٹوکیو میں کھیلے گئے جاپان اوپن کے فائنل میں پی وی سندھو شروع میں یاماگوچی کے خلاف پیچھے تھیں، لیکن ہندوستانی اسٹار نے زبردست واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم 21-17 سے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں سندھو کی رفتار کا یاماگوچی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ پہلا گیم جیتنے کے بعد سندھو نے دوسرے گیم میں یاماگوچی کو کوئی موقع نہیں دیا اور 21-7 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کر لیا۔ پی وی سندھو اور یاماگوچی کے درمیان یہ 30واں مقابلہ تھا۔ اگر دونوں کے درمیان اب تک کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو یاماگوچی کا پلڑا بھاری تھا، لیکن پہلی بار جاپان اوپن کا خطاب جیت کر سندھو نے اپنا ریکارڈ مزید بہتر کر لیا۔ یاماگوچی کے خلاف یہ سندھو کی 14ویں فتح تھی، جبکہ یاماگوچی 16 مقابلے جیت چکی ہیں۔ اس سے قبل سندھو نے سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین یوفیئی کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
3 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
3 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
9 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments