کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مشترکہ خط لکھ کر ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کے مالیاتی امور کی آزادانہ اور جامع تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ لاکھوں عقیدت مندوں نے عقیدت، محبت اور بھروسے کے ساتھ اپنی محنت کی کمائی عطیہ کی تھی، اس چوری سے وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے اپنے مشترکہ خط میں لکھا کہ ’’آپ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ میں ہزاروں کروڑ روپے کی مبینہ چوری سے اچھی طرح واقف ہیں۔ لاکھوں عقیدت مند، جنہوں نے عقیدت، محبت اور یقین کے ساتھ اپنی محنت کی کمائی عطیہ کی، اس چوری سے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔‘‘ کانگریس لیڈران نے لکھا کہ ’’آپ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پارلیمنٹ میں ٹرسٹ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے اراکین کا تقرر مکمل طور پر آپ کی حکومت نے کیا ہے۔ یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ ٹرسٹ کے اراکین راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور ان سے وابستہ تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے سابق جنرل سکریٹری (چمپت رائے) بھی آپ کے قریبی ساتھی تھے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ایسے جرم کے معاملے پر آپ کی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔ جوابدہی طے کرنا اور نقصان کا ازالہ یقینی بنانا آپ کا فرض ہے۔‘‘ کانگریس صدر اور اپوزیشن لیڈر نے خط میں لکھا کہ ’’ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ فوری طور پر ٹرسٹ کے مالیاتی امور کی آزادانہ اور جامع تحقیقات کا حکم دیں، جس میں نقد، سونا اور چاندی سمیت تمام عطیات کا انتظام و انصرام بھی شامل ہو۔ تحقیقاتی رپورٹ اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کو پبلک کیا جانا چاہیے تاکہ ہر عقیدت مند کو معلوم ہو سکے کہ ان کے چڑھاوے کا کس طرح استعمال کیا گیا ہے۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پائے جائیں، ان کے عہدے یا اثر و رسوخ کی پرواہ کیے بغیر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ مرکزی حکومت اور ٹرسٹ کی ساکھ اب اس بات پر منحصر ہوگی کہ اس معاملے میں کتنی شفافیت اور تیزی سے کارروائی کی جاتی ہے۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
1 CommentsAll comments