Activities

پروفیسر رضوان علی انصاری نے انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخاب 2025 کے لیے ووٹر لسٹ میں نام درج کرایا

پروفیسر رضوان علی انصاری نے انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخاب 2025 کے لیے ووٹر لسٹ میں نام درج کرایا

رانچی (نمائندہ)انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخاب 2025 کے سلسلے میں رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر، انصاری مہاپنچایت کے مرکزی صدر اور فیڈرل انجمن اسلامیہ کے نائب صدر پروفیسر رضوان علی انصاری نے آج ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر انجمن کے دفتر میں فارم جمع کر دیا ہے۔پروفیسر رضوان علی انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ انجمن اسلامیہ ایک قدیم، باوقار اور دینی و سماجی اعتبار سے نہایت اہم ادارہ ہے، اس لیے اس کے انتخاب کی شفافیت اور غیرجانبداری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مشاہدات اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور مشکوک نام شامل کیے جانے کا منصوبہ ہے۔اس انتخاب میں ایسی تنظیمیں بھی شامل کی جا رہی ہیں جن کا کوئی رجسٹریشن موجود نہیں ہے اور کئی ایسے افراد کے نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں جن کی شناخت اور وابستگی مشکوک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام تنظیموں اور اداروں کا مقام و دستاویزی معائنہ کیا جانا چاہیے تاکہ صرف مستند اور اصل اراکین ہی فہرست میں شامل رہیں اور انتخابی عمل ہر اعتبار سے شفاف و معتبر بن سکے۔پروفیسر انصاری نے انتخابی عمل کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی آخری تاریخ میں کم از کم پندرہ دنوں کی توسیع کی جائے تاکہ تمام اہل افراد بآسانی اپنا نام درج کرا سکیں اور کوئی بھی حق رائے دہی سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ انجمن کی عظمت، شفافیت اور اس کی تاریخی وقار کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور امید ہے کہ الیکشن کمیٹی ایک صاف، منصفانہ اور قابلِ اعتماد انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے گی۔آج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments