Activities

پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی نئی کتاب کا شاندار رسمِ اجرائ

پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز کی نئی کتاب کا شاندار رسمِ اجرائ

کولکاتا27نومبر: کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ایم اے پرویز کی نئی کتاب کا یہاںجادو پور یونیورسٹی ہال میں شاندا ر افتتاح ہوا۔ اس موقع پر مائینوریٹی کمیشن کے چیئر مین اور قلم اخبار کے مدیر احمد حسن عمران موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر مہمانوں میں کلکتہ میڈیکل کالج اور رام پورہارٹ میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل ، ایم ایس وی پی، کلکتہ میڈیکل کالج؛ سابق ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل موجود تھے۔ ان کے علاوہ ، کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے متعدد ممتاز ماہرین طب، اساتذہ کرام اور علمی شخصیات نے شرکت فرمائی۔اس تقریب میں سری لنکا سے تشریف لائے ہوئے خصوصی مہمان ڈاکٹر رئیس الدین کی موجودگی نے اسے مزید باوقار و بین الاقوامی رنگ عطا کیا۔یہاں آیوش کون کا پروگرام چل رہا تھا۔ اسی موقع سے ڈاکٹر ایم اے پرویز صاحب کی کتاب بھی ریلیز کر دی گئی۔ اس کا اہتمام ویسٹ بنگال آیوش ڈاکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جادرپور یونیورسٹی کے بائیو ایکویویلنس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ یہ کانفرنس کلکتہ میڈیکل کالج، مغربی بنگال میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ پرویز نے اس لمحے کو اپنی علمی زندگی کا ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور فضل ہے، اور یونانی طب کے سائنسی ورثے کے فروغ و استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے شکر و اطمینان کا اظہار کیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments