National

پرمیشور نے مرکزی حکومت سے پرجول کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی

پرمیشور نے مرکزی حکومت سے پرجول کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی

بنگلورو، 21 مئی: کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے منگل کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے باضابطہ طور پر مرکزی حکومت سے سیکس ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر پرمیشور نے پرجول کا گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی تصدیق کی اور کہا، "ہم نے مرکزی حکومت سے ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایک بار ایسا ہوجانے کے بعد، پرجول ریونا ہندوستان واپس آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی اپنے بھتیجے سے واپس لوٹنے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے اسے ذاتی خاندانی مدا قرار دیا۔ فون ٹیپنگ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کسی بھی قسم کی شمولیت سے سختی سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی فون ٹیپنگ سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ اگر دیوے گوڑا خاندان کو اس بارے میں کوئی شک ہے، تو ہم ان سے ثبوت پیش کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور ہم اس کی مکمل تحقیقات کے پابند ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر پرمیشور نے ذکر کیا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو مبینہ طورپر کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار سے جڑے ایک آڈیو کلپ کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’ایس آئی ٹی کو ایک جامع تحقیقات کرنے کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔ مسٹر پرمیشور نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ کانگریس پارٹی کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری سب سے بڑی ترجیح گڈ گورننس کو برقرار رکھنا ہے۔ ملک کرناٹک کانگریس حکومت کے کاموں کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments