سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے اداکارہ پریتی زنٹا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بامبے ٹائمز کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں سابق کرکٹر بریٹ لی نے کہا کہ ’میں نے کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کی وہ اور میں بہت اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں۔‘
بریٹ لی نے کہا کہ وہ اس وقت پنجاب ٹیم کی باس تھیں، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ میں ہمیشہ سچ جانتا تھا، لوگ قیاس آرائیاں کرسکتے ہیں لیکن اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔
پریتی زنٹا نے بھی ایکس پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال میں ہر سال بریٹ لی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں اب پرانی اور باسی ہوچکی ہے، لوگوں کو یہ کہتے ہوئے معذرت خواہ ہوں کہ یہاں کوئی خبر نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ بریٹ نے 2006 میں الزبتھ کیمپ سے شادی کی ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ شادی کے دو سال بعد ان کی علیحدگی ہوگئی، سابق کرکٹر نے 2014 میں لانا اینڈرسن سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔
اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں جین گوڈینف سے شادی کی اور 2021 میں ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
پریتی زنٹا اور بریٹ لی کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب کرکٹر نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی اور اداکارہ اس ٹیم کی شریک مالک تھیں۔
Source: Admin
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
11 months ago
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
10 months ago
تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments