Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

فلسطین میں اسرائیل کے تمام یکطرفہ اقدامات باطل ہیں:سعودی وزیر خارجہ

فلسطین میں اسرائیل کے تمام یکطرفہ اقدامات باطل ہیں:سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے تمام یک طرفہ اقدامات باطل ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ القدس کا تحفظ کسی بھی امن کے لیے ایک بنیادی ستارہ یا بنیاد ہے اور انہوں نے اسی وقت غزہ میں اسرائیلی خلافورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والے القدس اور اس کے مقدس مقامات کی حمایت کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و امور تارکین وطن ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور ان کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی پیش رفت خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ کی پتی کی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn