Sports

پنجاب کنگز نے چنئی کو اس کے گھر میں چار وکٹ سے شکست دی

پنجاب کنگز نے چنئی کو اس کے گھر میں چار وکٹ سے شکست دی

چنئی، 30 اپریل: یوجویندر چہل (چار وکٹ)، ارشدیپ سنگھ اور مارکو جانسن (دو دو وکٹ) کے بعد شریاس ایر (72) اور پربھسمرن سنگھ (54) کی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 49ویں میچ میں بدھ کو چنئی سپر کنگز کو اس کے گھر پر چار وکٹ سے شکست دے دی۔ 191 رن کے ہدف کے تعاقب میں پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ نے پنجاب کنگز کے لیے پہلی وکٹ کے لیے 44 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں خلیل احمد نے 15 گیندوں پر 23 رن پر پریانش آریا کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کپتان شریاس آئر بیٹنگ کے لیے آئے اور پربھسمرن سنگھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 72 رن جوڑے۔ نور احمد نے 13ویں اوور میں پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ پربھسمرن سنگھ نے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ نہال وڈھیرا (پانچ) رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ششانک سنگھ 12 گیندوں مں (23) رن بناکر آوٹ ہوئے۔ 19ویں اوور میں متیشا پتیرانہ نے شریاس ائیر کو بولڈ کر کے چنئی کو پانچویں کامیابی دلائی۔ شریاس ایر نے 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رن بنائے۔ سوریانش شیڈگے (1) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ پنجاب کنگز نے 19.4 اوور میں چھ وکٹ پر 194 رن بنا کر میچ چار وکٹ سے جیت لیا۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے رویندرا جڈیجہ اور نور احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ متیشا پتیرانہ اور خلیل احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آج پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری چنئی سپر کنگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 22 کے اسکور پر دو وکٹیں گنوادیں۔ شیخ رشید (11) اور آیوش مہاترے (سات) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ چنئی سپر کنگز نے اپنا تیسرا وکٹ رویندر جڈیجہ (17) کی صورت میں گنوایا۔ ڈیوالڈ بریوس (26 گیندوں پر 36) کو 15ویں اوور کی پہلی گیند پر عمرزئی نے بولڈ کیا۔ 172 کے اسکور پر مارکو جانسن نے سیم کرن کو جوش انگلیس کے ہاتھوں کیچ کرایا، جس سے چنئی کی ایک بڑا اسکور بنانے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا۔ سیم کرن نے 47 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے۔ اس کے بعد یوجویندر چہل نے چنئی کے مسلسل چار وکٹ لیے۔ مہندر سنگھ دھونی (11)، دیپک ہڈا (2)، انشول کمبوج اور نور احمد (0) پر آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ سنگھ نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر شیوم دوبے (11) کو آؤٹ کر کے چنئی کی اننگز 190 پر سمیٹ دی۔ پنجاب کنگز کی جانب سے یوجویندر چہل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی اور ہرپریت برار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments