Sports

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 227 رنوں پر سمیٹ دیا

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 227 رنوں پر سمیٹ دیا

چٹگام، 29 اپریل : تیج الاسلام (چھ وکٹ) اور نعیم حسن (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نےدوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آج صبح کے سیشن میں زمبابوے کی اننگ کو 227 رنز پر ڈھیر کردیا۔ زمبابوے نے کل کے 9 وکٹ پر 225 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ زمبابوے نے آج ابھی اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کیا تھا کہ تیج الاسلام نے بلیسنگ مزاربانی کو وکٹ کیپر ذاکر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اس کی اننگ کو 227 رنوں کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 27.1 اوورز میں 60 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ نعیم حسن نے 20 اوورز میں 42 رنز دے کر دو وکٹ جھٹکے۔ تنظیم حسن ثاقب نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے نک ویلچ (54) اور شان ولیمز (67) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ٹی تیسگا (18) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments