Sports

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی

کولکتہ، 04 مئی: آندرے رسل (ناٹ آؤٹ 57)، انگکرش رگھوونشی (44) اور رحمن اللہ گرباز (35) کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 53ویں میچ میں اتوار کو راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی۔ 207 رن کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی شروعات خراب رہی اور اس نے صرف آٹھ رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔ ویبھو سوریاونشی (چار) اور کنال سنگھ راٹھور (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ریان پراگ بیٹنگ کے لیے آئے اور یشسوی جیسوال کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 58 رن کی شراکت داری کی۔ ساتویں اوور میں معین علی نے یشسوی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ یشسوی نے 21 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں ورون چکرورتی نے دھرو جوریل (0) اور وینندو ہسرنگا (0) کو بولڈ کرکے راجستھان کو مشکل میں ڈال دیا۔ بحران کے ایسے وقت میں شمرون ہیٹمائر نے ریان پیراگ کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑ کر راجستھان کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ہرشیت رانا نے 16ویں اوور میں شمرون ہیٹمائر (29) اور 18ویں اوور میں ریان پیراگ کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو میچ میں واپس لادیا۔ ریان پراگ نے آٹھ چھکے اور چھ چوکے مار کر 95 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شبھم دوبے اور جوفرا آرچر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تاہم جوفرا میچ کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے اور راجستھان رائلز مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 205 رن ہی بنا سکی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔ جوفرا آرچر آٹھ گیندوں میں (12) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وہیں شیوم دوبے نے 14 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (25 ناٹ آؤٹ) رن بنائے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ہرشیت رانا، ورون چکرورتی اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو اروڑہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آغاز خراب رہا اور اس نے سنیل نارائن (11) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے بیٹنگ کے لیے آئے اور رحمان اللہ گرباز کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ آٹھویں اوور میں مہیش دیکشنا نے اجنکیا رہانے کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ رہانے نے 24 گیندوں میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے (30) رن بنائے۔ کولکتہ کی تیسری وکٹ 25 گیندوں میں رحمان اللہ گرباز (35) کی صورت میں گری۔ جوفرا آرچر نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر انگاکرش رگھوونشی 31 گیندوں پر (44) کو آؤٹ کیا۔ رنکو سنگھ نے آخری چھ گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 19) رن بنائے۔ آندرے رسل نے 35 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 57 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کولکتہ نے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹ پر 206 رن بنائے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے جوفرا آرچر، یودھویر سنگھ چرک، مہیش دکشینا اور ریان پراگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments