Sports

گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی، ابھیشیک کی اننگز رائیگاں گئی

گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی، ابھیشیک کی اننگز رائیگاں گئی

احمد آباد، 02 اپریل:کپتان شبھمن گل (76)، جوس بٹلر (64) اور سائی سدرشن (48) کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازوں کے زبردست کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 51ویں میچ میں جمعہ کے روز سن رائزرس حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی۔ 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کی سلامی جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رن کا اسکور بنایا۔ پرسدھ کرشنا نے چوتھے اوور میں ٹریوس ہیڈ (20) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ 10ویں اوور میں جیرالڈ کوٹزی نے ایشان کشن (13) کو آؤٹ کر کے سن رائزرز کو دوسرا جھٹکا دیا۔ 15ویں اوور میں ایشانت شرما نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کر کے گجرات ٹائٹنس کو بڑی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے 41 گیندوں میں چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن 18 گیندوں پر پرسدھ کرشنا (23) کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 17ویں اوور میں محمد سراج نے انیکیت ورما (تین) اور کامندو مینڈس (صفر) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز گجرات ٹائٹنس کے بولنگ اٹیک کے خلاف تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے۔ اگرچہ نتیش کمار ریڈی نے 19ویں اوور میں تین چھکے لگا کر کچھ رفتار پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 186 رنز بنا سکی اور 38 رن سے میچ ہار گئی۔ نتیش کمار ریڈی نے 16 گیندوں (ناٹ آؤٹ) کی پاری میں 21 رن بنائے اور کپتان پیٹ کمنس نے 10 گیندوں میں 19 رنز بنائے (ناٹ آؤٹ)۔ گجرات ٹائٹنس کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایشانت شرما اور جیرالڈ کوٹزی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments