Sports

ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے ہرا یا

ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے ہرا یا

ممبئی، 27 اپریل:) ریان رکلٹن (58) اور سوریہ کمار یادو (54) کی نصف سنچریوں کے بعد جسپریت بمراہ (چار وکٹ) اور ٹرینٹ بولٹ (تین وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 45ویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20ویں اوور میں 161 رن کے اسکور پر ڈھیر کرکے میچ 54 رنز سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی نے پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ مزید مضبوط کر لیا ہے۔ اس جیت نے ممبئی کو پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے اوپنر ایڈن مارکرم کو 18 رنز کے اسکور پر کھو دیا۔ مارکرم کو بمراہ نے آؤٹ کیا جس کے بعد نکولس پوران بیٹنگ کے لیے آئے اور مچل مارش کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں ول جوکس نے 15 گیندوں پر 27 رنز پر پوران کو آؤٹ کرکے لکھنؤ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اسی اوور میں جوکس نے کپتان رشبھ پنت (چار) کو بھی آؤٹ کیا۔ لکھنؤ نے اپنا چوتھا وکٹ مچل مارش (34) کی شکل میں کھو دیا۔ آیوش بدونی اور ڈیوڈ ملر نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن بمراہ اور بولٹ کے بولنگ اٹیک کے سامنے لکھنؤ کے بلے باز نہ تو رنز بنا سکے اور نہ ہی زیادہ دیر تک زندہ رہ سکے۔ آیوش بدونی (35) 22 گیندوں پر اور ڈیوڈ ملر (24) 16 گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ روی بشنوئی (13) نے رن بنائے۔ لکھنؤ نے صرف 26 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 161 رنز بنا سکی اور 54 رنز سے میچ ہار گئی۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ول جیکس نے دو اور کوربن بوش نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے آج لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریان رکیلٹن اور روہت شرما کی اوپننگ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ممبئی انڈینز کے لیے پہلی وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں میانک یادو نے پانچ گیندوں پر روہت شرما (12) کو آؤٹ کر کے لکھنؤ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ول جیکس بیٹنگ کے لیے آئے اور دوسری وکٹ کے لیے رِکلٹن کے ساتھ 55 رنز کی شراکت قائم کی۔ نویں اوور میں دگویش راٹھی نے رکلیٹن کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ رِکلٹن نے 32 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے (58) رن بنائے۔ ممبئی نے اپنا تیسرا وکٹ ول جیکس (29) کی صورت میں گنوایا۔ وہ پرنس یادو کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما (پانچ)، ہاردک پانڈیا (چھ) اور کوربن بوش (20) کو آؤٹ کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے (54) رن بنائے۔ ممبئی انڈینز کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 215 رنز بنائے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے میانک یادو اور اویش خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ روی بشنوئی، پرنس یادو اور دگویش راٹھی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments