سمجھا جاتا ہے کہ دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹ بال انگلینڈ میں پھلا پھولا ہے۔ تاہم مشہور اسکاٹش اسپورٹس مورخ جیڈ اوبرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کھیل کی جنم بھومی اسکاٹ لینڈ ہے، لہٰذا وہی اس اعزاز کا مستحق ہے۔ وجہ یہ کہ انھوں نے اسکاٹش علاقے اینورتھ میں قدیم ترین فٹ بال گراؤنڈ دریافت کیا ہے۔ اثریاتی شہادتوں کے مطابق میدان میں 400 سال قبل فٹ بال میچ کھیلے جاتے تھے۔ اوبرائن کہتے ہیں اسکاٹش میدانوں سے یہ کھیل انگلینڈ پہنچا اور پھر بیرون ملک جانے والے اسکاٹشوں اور انگریزوں نے پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ یاد رہے وفاق یوکے میں شامل انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ تاریخی، تہذیبی، ثقافتی اور لسانی اعتبار سے دو مختلف ممالک ہیں۔
Source: social media
گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی، ابھیشیک کی اننگز رائیگاں گئی
مہدی حسن میراز کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی
پنجاب کنگز نے چنئی کو اس کے گھر میں چار وکٹ سے شکست دی
ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل
آئی پی ایل 2025: چنئی کے بعد راجستھان بھی پلے آف کی دوڑ سے باہر، ممبئی نے 100 رنوں سے دی شکست فاش
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا