نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) انگکرش رگھوونشی (44)، رنکو سنگھ (36)، اجنکیا رہانے کی شاندار اننگز کے بعد ورون چکرورتی (دو وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 48ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 14 رن سے شکست دے دی۔ 205 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی، پہلے ہی اوور میں اوپنر ابھیشیک پوریل (چار) کا وکٹ کھودیا ۔ اس کے بعد کارون نائر بیٹنگ کے لیے آئے اور فاف ڈو پلیسس کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ پانچویں اوور میں ویبھو اروڑہ نے کرون نائر (15) کو آؤٹ کرتے ہوئے کولکتہ کو دوسری کامیابی دلائی۔ کے ایل راہل (سات) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان اکشر پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے اور فاف ڈو پلیسس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 76 رن جوڑے۔ سنیل نارائن نے 14ویں اوور میں اکشر پٹیل کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اکشر پٹیل نے 23 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔ اسی اوور میں نارائن نے ٹرسٹن اسٹبس (1) کو آؤٹ کرکے دہلی کو پانچواں جھٹکا دیا۔ فاف ڈو پلیسس نے 45 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (62) رن بنائے۔ انہیں بھی سنیل نارائن نے آؤٹ کیا۔ 18ویں اوور میں ورون چکرورتی نے آشوتوش شرما (سات) اور مچل اسٹارک (صفر) کو آؤٹ کرکے میچ پر کولکتہ کی گرفت مضبوط کردی۔ آندرے رسل نے 20ویں اوور میں وپرج نگم کو آؤٹ کر کے دہلی کو نواں جھٹکا دیا۔ وپرج نگم نے 19 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (38) رن بنائے۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر صرف 190 رن بنا سکی اور 14 رن سے میچ ہار گئی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن نے تین اور ورون چکرورتی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انوکول رائے اور ویبھو اروڑہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی بیٹنگ کے لیے اتری رحمان اللہ گرباز اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رن بنائے۔ تیسرے اوور میں مچل اسٹارک نے رحمن اللہ گرباز کو 12 گیندوں میں 26 رن پر آؤٹ کرکے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ ساتویں اوور میں وپرج نگم نے پھر سنیل نارائن 16 گیندوں پر(27) کو آؤٹ کیا۔ کولکتہ نے اپنا تیسرا وکٹ اجنکیا رہانے کی صورت میں گنوایا۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وینکٹیش آئیر (سات) اکشر پٹیل کا اگلا شکار تھے۔ اس کے بعد انگکرش رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ 17ویں اوور میں دشمنتا چمیرا نے کولکتہ کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والے انگکرش رگھونشی کو آؤٹ کرکے دہلی کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ انگکرش رگھوونشی نے 32 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (44) رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں وپرج نگم نے رنکو سنگھ کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو چھٹا جھٹکا دیا۔ رنکو سنگھ نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (36) رن بنائے۔ کولکتہ نے آخری اوور میں تین وکٹ گنوا دیے۔ روومین پاول (پانچ) آؤٹ ہوئے۔ انوکول رائے (0) باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل (17) رن آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 204 رن بنائے۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹ حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور وپرج نگم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دشمنتھا چمیرا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: social Media
گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی، ابھیشیک کی اننگز رائیگاں گئی
مہدی حسن میراز کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی
پنجاب کنگز نے چنئی کو اس کے گھر میں چار وکٹ سے شکست دی
ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل
آئی پی ایل 2025: چنئی کے بعد راجستھان بھی پلے آف کی دوڑ سے باہر، ممبئی نے 100 رنوں سے دی شکست فاش
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا