لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے اسکور کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔ یوں لیورپول نے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔ دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول کے نام ہو گیا ہے۔ لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے دوسری جانب مانچسٹر سٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Source: social media
گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 38 رنز سے شکست دی، ابھیشیک کی اننگز رائیگاں گئی
مہدی حسن میراز کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی
پنجاب کنگز نے چنئی کو اس کے گھر میں چار وکٹ سے شکست دی
ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل
آئی پی ایل 2025: چنئی کے بعد راجستھان بھی پلے آف کی دوڑ سے باہر، ممبئی نے 100 رنوں سے دی شکست فاش
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا