National

پنجاب کے موگا میں شیوسینا کے ضلع صدر کا گولی مار کر قتل

پنجاب کے موگا میں شیوسینا کے ضلع صدر کا گولی مار کر قتل

موگا، 14 مارچ :شیوسینا (بال ٹھاکرے) کے ضلع صدر منگت رائے منگا کو پنجاب کے موگا میں جمعرات کی دیر رات نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ منگت رائے رات کے وقت موگا میں گل پیلس کے قریب ایک ڈیری پر دودھ لینے آئے تھے۔ اس دوران تین بدمعاشوں نے ان پر گولی چلا دی۔ فائرنگ سے 11 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) رویندر سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ منگت رائے منگا کو اسٹیڈیم روڈ پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں قریبی اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ منگت رائے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان تک پہنچنے کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ اس قتل کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یہ جاننے کے لیے پولیس کئی مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments