نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ضلع رتناگری میں ہولی منانے کے دوران راجہ پور ٹاون میں جامع مسجد پر ایک بڑے ہجوم کے حملے کا ویڈیو وائرل ہوگیاہے جس کی وجہ سے سوشیل میڈیا پر برہمی پھیل گئی ہے۔ راجہ پور کے مولانا لقمان نے چہارشنبہ کی رات مسجد پر حملہ کئے جانے کی توثیق کی۔ انہوں نے کلیرین انڈیا کو فون پر بتایاکہ جب مسلمان مسجد کے اندر نماز تراویح ادا کررہے تھے تو غنڈؤں نے مسجد پر حملہ کردیا۔ ہجوم ہولی کی ابتدائی رسومات کررہاتھا اور پورے علاقہ میں ایک ستون جیسی شئے لے کر گھوم رہاتھا۔جب وہ لوگ مسجد کے پاس پہنچے تو اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سوشیل میڈیا صارفین نے اشرار کو امن و امان درہم برہم کرنے کی اجازت دینے پر دیویندر پھڈنویس حکومت پر تنقید کی۔ انڈین نیشنل کانگریس کی رکن پریم واڑہ نے ایکس پر کہا کہ مہاراشٹرا تیزی سے اترپردیش بنتا جارہاہے جہاں چیف منسٹر پھڈ نویس چیف منسٹر اور وزیر داخلہ ہیں۔ وہ لوگ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی اس ستون کو اندر لانے کی کوشش کررہے تھے۔ قبل ازیں اس علاقہ کے عوام پولیس سے رجوع ہوئے تھے اور مسجد کا تحفظ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن صرف چند پولیس ملازمین کو تعینات کیاگیا جو ہجوم کو نہیں سنبھال سکے۔ اس واقعہ نے ٹاون میں ماحول کو کشیدہ کردیا ہے۔ ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ہولی منانے والوں کو مسجد کے قریب شور و غل اور نعرہ بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ ان میں سے چند مسجد کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے لیکن واپس ڈھکیلا جارہاتھا۔ کچھ دیر بعد جئے شری رام کے نعرے لگانے والے چند افراد نے مسجد کی گیٹ کے اندر ستون نما شئے ڈھکیلنے کی کوشش شروع کردی۔ تین کوششوں کے بعد وہ لوگ گیٹ میں اندر گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ پولیس ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ ہجوم‘ نے توڑپھوڑ مچادی اور مسجد کی گیٹ کو نقصان پہنچایا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم ممبئی برادر ہوڈ فاونڈیشن نے مجرموں کے خلاف حکومت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا تنظیم نے حکام سے اپیل کی کہ وہ ہولی کے جشن کے دوران مسجد کو مناسب تحفظ فراہم کرے۔
Source: social media
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
نتیش کمار کی 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی لوگوں کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے: تیجسوی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
سہارنپور میں گائے ذبح کرنے کاالزام۔ ہندوتوا لیڈر کی رقم لے کر احتجاج منظم کی سازش بے نقاب
مرکز نے گوتم اڈانی کے لیے جاری امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سمن گجرات کی عدالت کو بھیجا: رپورٹ
مرمو، مودی، دھنکھڑ سمیت کئی لیڈروں نے ہم وطنوں کو دی ہولی کی مبارکباد
پنجاب کے موگا میں شیوسینا کے ضلع صدر کا گولی مار کر قتل