National

ہندستان نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے پر پاکستان کے بیانات کو سختی سے کیا مسترد

ہندستان نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے پر پاکستان کے بیانات کو سختی سے کیا مسترد

نئی دہلی، 14 مارچ :ہندستان نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعہ کے حوالے سے پاکستان کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی اندرونی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر نہیں لگانا چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’’ہم پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے۔ پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے انگلیاں اٹھانے اور دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے اندر جھانکنا چاہیے۔‘‘ پاکستانی رہنما پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی کے ہاتھوں ٹرین کو ہائی جیک کرنے اور اس میں سوار پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام ہندستان پر لگا رہے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments