National

نتیش کمار کی 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی لوگوں کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے: تیجسوی

نتیش کمار کی 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی لوگوں کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے: تیجسوی

پٹنہ، 14 مارچ :) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی حکومت کے جانے کے بعد ہی ریاست کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے۔ مسٹر یادو نے جمعہ کو ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’یہ آپ کی زندگی میں رنگ بھرنے کا سال ہے! انتخابات کے بعد جب آپ کو بہار میں نوکریاں ملیں گی، تو آپ کو کام کے لیے ہجرت نہیں کرنی پڑے گی۔ اس 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی آپ کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے۔‘‘ ایک دیگر پوسٹ میں، آر جے ڈی لیڈر نے لکھا ’’رنگ روزگار کا، ترقی اور ہم آہنگی کا، رنگ روزگار کا، ترقی اور تبدیلی کا! نوکری اور خوشحالی کے رنگ سے رنگا ہر خاندان، بہار کا ہر شہری خوشیوں بھری زندگی کے رنگ میں ڈوبے! یہ ہولی آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائے ۔ آئیے ہم بہار کی ترقی کے لیے ایک نیا باب شروع کریں۔ رنگوں کے اس تہوار کے پرمسرت موقع پر، آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں اور مسرتوں سے رنگین رہے۔ اس نیک خواہش کے ساتھ، میں آپ سب کو ہولی کے تہوار کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments