مرکزی حکومت نے صنعت کار گوتم اڈانی کو امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کی طرف سے جاری ایک سمن کو گجرات کی ایک عدالت کے پاس بھیج دیا ہے۔ اس تعلق سے انگریزی روزنامہ ’دی ہندو‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمن ایک مبینہ رشوت معاملے سے جڑا ہے جس میں اڈانی گروپ کے چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ’دی ہندو‘ کی اس رپورٹ کے مطابق مرکزی وزارت برائے قانون و انصاف نے فروری ماہ میں یہ سمن احمد آباد کے سیشن کورٹ بھیجا تھا، تاکہ اسے گوتم اڈانی کو ان کے مقامی پتہ پر رسمی طور سے سونپا جا سکے۔ رپورٹ میں وزارت قانون و انصاف کی طرف سے 25 فروری کو سیشن کورٹ کو بھیجے گئے ایک داخلی نوٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی ’ہیگ معاہدہ‘ کے تحت کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہیگ معاہدہ تقریباً 7 درجن ممالک کے درمیان 1965 میں ہوا تھا۔ اس معاہدہ کے تحت اس سے جڑے ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کو قانونی دستاویزات سونپنے میں مدد کے لیے براہ راست گزارش کر سکتے ہیں۔ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے بھیجے گئے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اگر منظوری مل جاتی ہے تو ہم دستاویزات کو مدعا علیہ کو تعمیل کرانے کے مقصد سے ضلع و سیشن کورٹ، احمد آباد، گجرات کو بھیج سکتے ہیں۔‘‘ امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈانی گرین انرجی نے امریکی سرمایہ کاروں کو گمراہ کر 175 ملین ڈالر (تقریباً 1450 کروڑ روپے) سے زیادہ کی رقم حاصل کی۔ ’ایجیور پاور‘ کے نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) پر ٹریڈ کیے جاتے ہیں۔ ’ہیگ معاہدہ‘ 15 نومبر 1965 میں نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں 84 ممالک کے درمیان ہوا تھا۔ اس میں تجارتی معاملوں میں قانونی دستاویزات متعلقہ شخص یا ادارہ تک پہنچانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ ہندوستان کچھ شرائط کے ساتھ 2006 میں اس معاہدہ میں شامل ہوا تھا۔
Source: social media
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
نتیش کمار کی 20 سالہ حکومت کے جانے کے بعد ہی لوگوں کی زندگی میں خوشحالی کے رنگ آئیں گے: تیجسوی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
سہارنپور میں گائے ذبح کرنے کاالزام۔ ہندوتوا لیڈر کی رقم لے کر احتجاج منظم کی سازش بے نقاب
مرکز نے گوتم اڈانی کے لیے جاری امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سمن گجرات کی عدالت کو بھیجا: رپورٹ
مرمو، مودی، دھنکھڑ سمیت کئی لیڈروں نے ہم وطنوں کو دی ہولی کی مبارکباد
پنجاب کے موگا میں شیوسینا کے ضلع صدر کا گولی مار کر قتل