Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فلپائن: سمندر میں سفر کرتی فیری میں خوفناک آتشزدگی سے 5 مسافر ہلاک، 87 لاپتا

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

فلپائن: سمندر میں سفر کرتی فیری میں خوفناک آتشزدگی سے 5 مسافر ہلاک، 87 لاپتا
فلپائن: سمندر میں سفر کرتی فیری میں خوفناک آتشزدگی سے 5 مسافر ہلاک، 87 لاپتا — September 10, 2026
منیلا(10 ستمبر ): فلپائن کے مشہور سیاحتی مقام کورون کے قریب سمندر میں سفر کرنے والی ایک مسافر فیری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ حادثہ پالوان صوبے کے ساحلی پانیوں میں پیش آیا جہاں ‘ایم وی جون ایسٹر’ نامی مسافر فیری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت فیری پر مسافروں اور عملے سمیت مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 42 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم 134 میں سے 87 افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں اور وہ لاپتہ ہیں۔

حکام نے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا شدید خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کوسٹ گارڈ اور بحری افواج کی جانب سے لاپتا افراد کی تلاش اور سمندر میں امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

منیلا(10 ستمبر ): فلپائن کے مشہور سیاحتی مقام کورون کے قریب سمندر میں سفر کرنے والی ایک مسافر فیری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn