پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی روک تھام سے متعلق بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت کوئی نکاح خواں ایسا نکاح نہیں پڑھا سکے گا جس میں دلہا یا دلہن میں سے کوئی ایک بھی 18 سال سے کم عمر ہو۔ قانون کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کو ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی 18 سال یا اس سے زائد عمر کا مرد کسی کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے تین سال تک قید بامشقت کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا، جبکہ سینیٹ میں شیری رحمان نے اسے پیش کیا۔ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر عدالت کو معلوم ہو کہ کسی کم عمر بچے یا بچی کی شادی کی جا رہی ہے تو وہ ایسی شادی روکنے کے لیے حکم جاری کر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ اگر کوئی شخص عدالت کو اطلاع دینا چاہے تو وہ اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی یہ اطلاع دے سکتا ہے اور عدالت اسے مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
Source: social media
خصوصی آپریشن میں غزہ سے ایک تھائی قیدی کی نعش واپسی کا اسرائیلی دعویٰ
رفح میں امداد تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ، سات ہلاک
ٹرمپ ایلون مسک جھگڑے پر یورپی یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں لیکن اس کے پاس ہتھیار بنانے کا مواد موجود ہے: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی
ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی
فلسطینی بچوں نے ملبے کے ڈھیر کے درمیان بھی عید کی خوشیاں ماند پڑنے نہ دیں
خصوصی آپریشن میں غزہ سے ایک تھائی قیدی کی نعش واپسی کا اسرائیلی دعویٰ
ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں لیکن اس کے پاس ہتھیار بنانے کا مواد موجود ہے: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی