برسلز: ٹرمپ ایلون مسک جھگڑے پر یورپی یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ سے جھگڑے کے بعد ایلون مسک کا یورپ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے سیاسی رشتے کے غبارے سے اس وقت ہوا نکل گئی جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہا، اور ٹرمپ نے مسک سے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات سے پریشان یورپی یونین نے اس صورت حال پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اور ترجمان یورپی کمیشن پاؤلا پنہو نے کہا ہے کہ مسک کے کاروبار یورپ منتقل کرنے کے امکانات خوش آئند ہیں، یورپ میں ہر کسی کا خیر مقدم کیا جائے گا جو بھی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے، ’’چوز یورپ‘‘ منصوبہ اسٹارٹ اپس اور کاروبار کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ مسک یورپی یونین کی ڈیجیٹل قوانین اور قیادت پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں، تاہم جب ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کے ساتھ 18 ارب ڈالر کے معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دی تو ٹیسلا کے مالک نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں امریکی خلائی پروگرام بند کرنے کا عندیہ دیا۔ ادھر روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا ہے کہ ان کا ایلون مسک کے ساتھ بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ دونوں میں ٹیکسوں میں کٹوتی کے بل پر جھگڑا جلد ختم ہونے والا نہیں۔
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان