International

ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

ترکیہ: عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن جانوروں کی قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق جمعہ کے روز عید کے پہلے دن ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں لائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انقرہ میں ایک ہزار 49، استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد جانور ذبح کرتے وقت زخمی ہوئے۔ وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری زخمی ہونے سے بچنے کے لیے ماہر قصائیوں سے مدد حاصل کریں۔ یاد رہے کہ پچھلے سال بھی ترکیہ میں عید کے موقع پر قربانی کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments