غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری تھم نہ سکی۔ اسرئیلی جارحیت کے درمیان فلسطینی بچوں کے حوصلے بلند، ملبے کے ڈھیر کے درمیان بھی عید کی خوشیوں کو ماند پڑنے نہ دیا۔ فلسطینی نژاد امریکی کامیڈین منیٰ نے ایسی ہی ایک خوبصورت ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فلسطینی معصوم بچوں کو عید کے پُر مسرت موقع پر عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عید کے موقع پر ننھے بچوں نے بال بنوائے، بچیوں نے میک اپ کیا اور پھر ریڈ کارپٹ پر ریمپ واک بھی کی۔ وائرل ویڈیو میں ایک ننھے بچوں کو ملبے کے ڈھیر کے درمیان خوش لباس پہنے خود کو آئینے میں دیکھتے، ڈانس کرتے اور کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جو ان مشکل حالات میں بھی اٹوٹ جذبے ایمان کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ غزہ میں عید کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 42 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ غزہ میں مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ رفح میں امدادی مرکز پر جمع فلسطینی اور خان یونس میں نماز عید کےلیے جانے والے بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق امریکی حمایت یافتہ تنظیم کے امدادی مرکز پر اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر اب تک 110 فلسطینی شہید ہو چکے، جس کے بعد امریکی تنظیم نے امدادی مراکز بند کردیے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی عید کے موقع پر مختلف علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے بھی کیے گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرنے کی اجازت بھی نہیں دی اور قبرستان کو خالی کروالیا گیا۔ اسرائیل کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگینائیزیشن نے فلسطین کو مبصر ریاست کا درجہ دے دیا۔
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان