International

خصوصی آپریشن میں غزہ سے ایک تھائی قیدی کی نعش واپسی کا اسرائیلی دعویٰ

خصوصی آپریشن میں غزہ سے ایک تھائی قیدی کی نعش واپسی کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 کے حملے میں حماس کے پاس قیدی بنائے ایک غیر ملکی قیدی کی نعش واپسی کے لیے ایک کامیاب خصوصی آپریشن کیا ہے۔ غیر ملکی قیدی کا تعلق تھائی لینڈ سے بتایا جاتا ہے اور اس کی شناخت نیتا پونگ پنتا کے نام سے ہوئی ہے۔ سنیچر کے روز اے ایف پی کے حوالے سامنے آنے والے ایک بیان میں یسرائیل کاٹز نے یہ بات زور دے کر کہی "کہ ان کی حکومت اکتوبر 2023 کے تمام زندہ اور مردہ قیدیوں کی لاشوں کی ان کے وطن واپسی تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔" ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے بھی ایسی ہی "کامیابی" کا دعوی سامنے آیا جس میں غزہ کی پٹی میں کئے جانے والی خصوصی آپریشن کے بعد تھائی لینڈ کے ایک قیدی کی لاش برآمد کرنے کی بابت بتایا ہے۔" بیان کے مطابق تھائی قیدی نیتا پونگ پنتا کو نیر عوز سے قیدی بنایا گیا اور اسے "کتائب المجاھدین نامی تنظیم نے دیگر متعدد قیدیوں کے ہمراہ فنا کے گھاٹ اتارا گیا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments