واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ایلون مسک کے ساتھ بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ دونوں میں ٹیکسوں میں کٹوتی کے بل پر جھگڑا جلد ختم ہونے والا نہیں۔ ایئر فورس ون پر سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹیسلا کے سی ای او کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ایلون مسک کے ساتھ حکومتی معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ سرخ ٹیسلا ماڈل ایس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، جو انھوں نے مارچ میں وائٹ ہاؤس کے لان میں مسک کی الیکٹرک کاروں کی نمائش کے بعد خریدا تھا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے اپنی طرف سے ٹرمپ کو براہ راست مخاطب نہیں کیا تھا، تاہم وہ ریپبلکن ٹیکس اور اخراجات کے بل پر مسلسل تنقید کرتے رہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسک نے دوسروں کی طرف سے کیے گئے تبصرے شیئر کیے، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کا ’’بڑا خوبصورت بل‘‘ سیاسی طور پر ریپبلکنز کو نقصان پہنچائے گا اور ملک کے 36.2 ٹریلین ڈالر کے قرض میں اضافہ کرے گا۔ انھوں نے ایک اور صارف کی پوسٹ کی بھی توثیق کی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’مسک نے کانگریس پر تنقید کی تھی لیکن ٹرمپ نے مسک کو ذاتی طور پر تنقید کا جواب دیا۔‘‘ روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسک کے قریبی افراد کہہ رہے ہیں کہ ان کا غصہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہیں گے۔
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان