انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ ’ایران کے پاس فی الحال جوہری ہتھیار نہیں ہے، لیکن اس کے پاس اسے بنانے کے لیے ضروری مواد موجود ہے۔‘ فنانشل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں گروسی نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے، تو یہ ’مشرق وسطیٰ میں سلسلہ وار ردعمل‘ کا سبب بن سکتا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں خرابی ایران کے خلاف ’ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کا باعث بنے گی‘، یہ خطرہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کی طرف سے ظاہر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی، جو 2015 کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے تھے، اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ٹرگر میکانزم اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کو دوبارہ فعال کیا جائے، یہ آپشن اس سال اکتوبر میں معاہدے کی 10 ویں سالگرہ پر ختم ہو رہا ہے۔ ایک اور پیش رفت میں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایران نے ایک بار پھر تینوں ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے خلاف قرارداد کے مسودے کی حمایت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے ’بڑی سٹریٹجک غلطی‘ قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کو ایکس پر لکھا کہ ’خیر سگالی کے ساتھ بات چیت کرنے کے بجائے، تین یورپی ممالک نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف جانبدارانہ کارروائی کی ہے۔‘ انھوں نے تینوں ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا: ’جب کہ یورپ ایک اور بڑی سٹریٹجک غلطی کے دہانے پر کھڑا ہے، میرے الفاظ یاد رکھیں: ایران اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دے گا۔‘
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
شاہ سلمان کی 100 ملکوں سے 1300 مرد و خواتین عازمین حج کی میزبانی کی ہدایت
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
فرانس اسرائیل کو اسلحہ فروخت نہیں کرتا: فرانسیسی وزیرِ دفاع کی وضاحت
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘