اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سالِ نو کے ابتدائی منٹوں میں بدھ کو غزہ سے دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک روک لیا گیا جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مغربی نقب میں نصف شب کے قریب انتباہی سائرن بجنے لگے اور "مرکزی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے دو راکٹوں کی نشاندہی ہوئی۔" فوج نے ٹیلی گرام پر کہا، "ایک راکٹ کامیابی سے روک لیا گیا اور دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔ فوج نے کہا کہ اس نے حالیہ دنوں میں شمالی غزہ سے داغے گئے کئی راکٹ روکے ہیں۔ گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے غزہ میں اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیاں شمال پر مرکوز ہے جن کے بارے میں حکام نے کہا ہے کہ ان کا مقصد حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے۔
Source: social media
برطانیہ: درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی، ایک فٹ سے زائد برف پڑنیکا امکان
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ
ٹیسلا ٹرک دھماکا، خودکشی کرنیوالے ڈرائیور کی ٹرمپ سے دشمنی نہیں تھی: ایف بی آئی
ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
ٹرمپ کی حلف برداری کےبعد اسرائیل کا غزہ کی امداد کم کرنے کا فیصلہ
چین: سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک،15 زخمی
غزہ میں امداد کا داخلہ، اسرائیل 10 میں سے 6 درخواستیں مسترد کر چکا ہے
استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی زبردست کارروائی، اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ