جاپان کے وزیراعظم شِیگرو ایشیبا نے ارکان پارلیمان میں مہنگے تحفے تقسیم کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں وزیراعظم منتخب ہونے والے شیگرو ایشیبا سے اپوزیشن نے تحائف کی تقسیم پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے کہا کہ یہ تحفے ذاتی حیثیت میں دیئے تھے اور اس میں کوئی سیاسی مقصد پوشیشہ نہیں تھا۔ جاپانی وزیعراعظم نے مزید کہا کہ گو کہ میرا یہ عمل غیر قانونی نہیں تھا لیکن یہ لوگوں میں بے اعتمادی اور غصہ کا باعث بنا، جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر وزیراعظم ایشیبا کو آئندہ سال کا بجٹ پارلیمنٹ منظور کرانے کے لیے مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ یاد درہے کہ وزیراعظم نے 3 مارچ کو انتخابات میں فتح کے بعد 15 ارکان پارلیمنٹ کو "تشکر" کے طور پر 1 لاکھ ین (673 امریکی ڈالر) کے تحفے دیے تھے۔ جس کے بعد ایک سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایشیبا کی حکومت کی حمایت کی شرح 36 فیصد تک گر گئی جو فروری میں 44 فیصد تھی۔
Source: social media
سائنسدانوں کا ’’ کشتی نوح ؑ ‘‘ملنے کا دعویٰ
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی
حماس نے مسترد اور اسرائیل نے خیر مقدم کیا: امریکی ایلچی کی تجویز میں کیا ہے؟
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
حوثیوں نے ڈرونز بنانے کی نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، برطانوی ادارے کا دعویٰ
امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا
ہم جنوبی لبنان کے پانچ مقامات پر غیر معینہ مدت تک رہیں گے: اسرائیل
میں آپ کو زبان دیتا ہوں! جب ٹرمپ نے یوکرائنی فوجیوں کو معاف کرنے کی درخواست کی تو پیوٹن نے بڑا وعدہ کیا
جعفر ایکسپریس حملہ: مسافر 'بازیاب' کرائے گئے یا عسکریت پسندوں نے خود چھوڑا؟
مزید طلبہ کے ویزے منسوخ؟ امریکا نے صاف اعلان کر دیا
عراق اور شام میں داعش کا سربراہ ہلاک
جعفر ایکسپریس حملے میں 18فوجی اور سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے: پاکستانی فوج
سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال
ٹرمپ کو یہودیوں کی کوئی پروا نہیں، امریکی دفتر خارجہ کے سابق افسر کا دعویٰ