امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کے حامی مزید طلبہ کے ویزا منسوخی کا اشارہ دے دیا۔ الجزیرہ کے مطابق روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے دنوں میں مزید اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کر سکتا ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ کے ریمارکس کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی گرفتاری اور نظربندی کے بعد آئے ہیں جنہیں امریکی انتظامیہ ان کی فلسطین نواز سرگرمی پر ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ روبیو نے G7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں، آپ کو توقع کرنی چاہیے کہ مزید ویزے منسوخ کیے جائیں گے کیونکہ ہم ایسے لوگوں کی نشاندہی کررہے ہیں جنہیں ہمیں کبھی داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری پہلے ہی روک دی تھی، امیگریشن پولیس نے محمود خلیل کو ڈی پورٹیشن کیلئے نیوجرسی سے لوزیانا منتقل کردیا۔ محمود خلیل کے مقدمےکی سماعت کرنے والےجج جیسی فرمین یہودی ہیں، جیسی فرمین نے ہی فلسطینی طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔ سماعت کے موقع پر وکلاء کا مؤقف تھا کہ گرفتار طالب علم سے رابطے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ان کو سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بھی سامنے نہیں لایا جارہا، جمعرات کو عدالت میں اپ ڈیٹ پٹیشن داخل کریں گے۔ عدالت نے امیگریشن حکام کو ہفتے میں 2 دن طالب علم کو وکلاء سے رابطے کا حکم جاری کردیا، سماعت کے دوران عدالت کے باہر سیکڑوں مظاہرین اور ٹرمپ کے حمایتی افراد میں جھڑپ بھی ہوئی۔ اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر کنٹرولر ٹام ہومان کا کہنا ہے کہ محمود خلیل امریکا کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی گرفتار فلسطینی طالب علم محمود خلیل کے مقدمے کی سماعت پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طالب علم ایک ویزے پر امریکا آیا تھا، ہم اس ویزے سے انکار کرسکتے ہیں، آپ کی منفی سرگرمیاں ہیں تو ہم آپ کو ملک سے باہر نکال دینگے۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آپ سٹوڈنٹ ویزا لینے سے پہلے یہ بتاتے کہ آپ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور آپ ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہمیں یہ بتاتے کہ آپ یہاں نفرت پھیلائیں گے تو ہم آپ کو آنے ہی نہ دیتے، آپ اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے تو ویزا منسوخ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ایک فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو امریکہ میں گرفتاری کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے۔
Source: social media
سائنسدانوں کا ’’ کشتی نوح ؑ ‘‘ملنے کا دعویٰ
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی
حماس نے مسترد اور اسرائیل نے خیر مقدم کیا: امریکی ایلچی کی تجویز میں کیا ہے؟
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
حوثیوں نے ڈرونز بنانے کی نئی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، برطانوی ادارے کا دعویٰ
امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا
ہم جنوبی لبنان کے پانچ مقامات پر غیر معینہ مدت تک رہیں گے: اسرائیل
میں آپ کو زبان دیتا ہوں! جب ٹرمپ نے یوکرائنی فوجیوں کو معاف کرنے کی درخواست کی تو پیوٹن نے بڑا وعدہ کیا
جعفر ایکسپریس حملہ: مسافر 'بازیاب' کرائے گئے یا عسکریت پسندوں نے خود چھوڑا؟
مزید طلبہ کے ویزے منسوخ؟ امریکا نے صاف اعلان کر دیا
عراق اور شام میں داعش کا سربراہ ہلاک
جعفر ایکسپریس حملے میں 18فوجی اور سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے: پاکستانی فوج
سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال
ٹرمپ کو یہودیوں کی کوئی پروا نہیں، امریکی دفتر خارجہ کے سابق افسر کا دعویٰ