تہران پر ایٹمی مذاکرات کے لیے امریکا کے دباؤ کے بعد روس اور چین دونوں نے ایران کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔ سینئر چینی اور روسی سفارت کاروں نے جمعہ کو کہا کہ بات چیت کی بحالی صرف "باہمی احترام" کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ دریں اثنا چین کے دارالحکومت میں ایران کے ساتھ بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں بیجنگ اور ماسکو نے ایرانی حکام کی اس بات کی تصدیق کا خیرمقدم کیا کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا "مکمل" احترام کرنا ضروری ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤسو نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تینوں ممالک نے متعلقہ فریقوں کو موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ سے نمٹنے اور پابندیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کو ترک کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ طور پر عائد تمام "غیر قانونی" پابندیوں کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف اور ان کے ایرانی ہم منصب کاظم غریب آبادی کے ساتھ ملاقات اس وقت ہوئی جب ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے امریکی "احکامات" کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس انکشاف کے بعد بھی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا تھا جس میں ایٹمی معاملے پر مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی تھی اور ساتھ ہی یہ تنبیہ بھی کی گئی تھی کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں۔ ایک عسکری طور پر نمٹنا ہے اور دوسرا کوئی معاہدہ کرنا ہے۔
Source: social media
چاند گرہن : زمین پر سرخ روشنی ڈالنے کے لیے چاند سرخ ہو گیا
اسلام کی جگہ 'فِقہ' کا لفظ ... شام کے آئین کی تفصیلات نے سوالات اٹھا دیے !
گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
جعفر ایکسپریس حملہ: افغانستان کی جانب سے پاکستانی الزامات کی تردید
روسی صدر کی جنگ بندی معاہدے کے طریقہ کار پر کڑی تنقید، وہ معاہدہ مسترد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں: زیلنسکی
اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
ٹرمپ کی تجارتی جنگ کی چنگاری ان کے دوست ایلون مسک کے مفادات تک پہنچنے لگی
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی