International

گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا۔ یہ بات انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کی ہے۔ اس موقع پر مارک روٹے نے گرین لینڈ کے معاملے پر خود کو اس سے دور رکھنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔ نیٹو کی امریکا کو یوکرین جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا، یہ اس کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔ اس ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو طے شدہ نہیں تھی تاہم بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے گرین لینڈ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں ایک انتہائی کارآمد انسان کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ امریکی صدر نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو کہا کہ بین الاقوامی سلامتی بہت اہم ہے اور ہمیں اس حوالے سے محتاط رہنا ہو گا، میں آپ سے اس حوالے سے ضرور بات کروں گا۔ جس پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے فوراً امریکی صدر ٹرمپ کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ اگر گرین لینڈ پر بات ہو گی تو میں اس بحث کو چھوڑ دوں گا کیونکہ میں نیٹو کو اس میں نہیں دھکیلنا چاہوں گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments