International

امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ایران تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خطرناک مفادات پر استعمال کر رہا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد کو ہدف بنانے کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ... تہران نے اسے امریکا کی "منافقت" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آج جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام واشنگٹن کی "منافقت" کی دلیل ہے جو بارہا تہران کے ساتھ جوہری بات چیت کے اجرا کی دعوت دے چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ پابندیاں امریکا کے ان بیانات کے جعلی پن پر ایک اور ثبوت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments