International

جنگ بندی معاہدے پر رکاوٹ ختم، اسرائیل 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

جنگ بندی معاہدے پر رکاوٹ ختم، اسرائیل 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم انہیں اب جلد رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی ڈیل میں آئی رکاوٹ دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی قیدی آج رہا کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔ دوسری جانب امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات قاہرہ یا دوحہ میں مصر اور قطر کی میزبانی میں ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments