International

جعفر ایکسپریس حملے میں 18فوجی اور سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے: پاکستانی فوج

جعفر ایکسپریس حملے میں 18فوجی اور سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے جن میں فوج کے 18 اہلکار بھی شامل ہیں۔ جمعے کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جن 354 یرغمالیوں کو بازیاب کروا گیا ان میں سے بھی 37 زخمی ہیں۔ ہلاک شدگان کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں 18 فوجیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے تین اہلکار اور پانچ عام شہری شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سکیورٹی اہلکارشدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے لیکن ان کا تعلق ٹرین کے مسافروں سے نہیں تھا۔ جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟: ’ان کے لیڈر نے کہا سکیورٹی اہلکاروں پر خصوصی نظر رکھو، یہ ہاتھ سے نکلنے نہیں چاہییں‘ خیال رہے کہ شدت پسندوں کے خلاف فوج کا آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد 21 بتائی گئی تھی اور یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ان میں سے کتنے فوج کے اہلکار ہیں۔ ابتدائی طور ہر کل مسافروں کی تعداد 440 بتائی گئی تھی۔ ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شدت پسند کسی بھی یرغمالی کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments