اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جنہیں نمبروں کے قبرستانوں اور ریفریجریٹروں میں رکھا گیا ہے۔ یہ انکشاف فلسطینی شہداء کی میتوں کی واپسی کے لیے قائم نیشنل کمپین نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی حکام نے جنین میں حالیہ دنوں فائرنگ سے شہید کیے گئے مزید تین فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں، جس کے بعد قابض فورسز کے پاس موجود لاشوں کی مجموعی تعداد 676 ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان شہداء میں 71 فلسطینی قیدی، 60 معصوم بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسرائیل نے ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیلی قبضے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہداء کی میتوں کی واپسی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
Source: social media
چاند گرہن : زمین پر سرخ روشنی ڈالنے کے لیے چاند سرخ ہو گیا
اسلام کی جگہ 'فِقہ' کا لفظ ... شام کے آئین کی تفصیلات نے سوالات اٹھا دیے !
گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
جعفر ایکسپریس حملہ: افغانستان کی جانب سے پاکستانی الزامات کی تردید
روسی صدر کی جنگ بندی معاہدے کے طریقہ کار پر کڑی تنقید، وہ معاہدہ مسترد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں: زیلنسکی
اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
ٹرمپ کی تجارتی جنگ کی چنگاری ان کے دوست ایلون مسک کے مفادات تک پہنچنے لگی
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی