نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایما زون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی سب سے مشہور کمپنی ایما زون کے ترجمان نے بیان میں تصدیق کی کہ ای کامرس کمپنی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر عطیہ دے گی اور تقریب کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر اسٹریم بھی کرے گی۔ اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایمازون کی جانب سے عطیہ دینے کی خبر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ کمپنی کے مالک جیف بیزوس اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے دونوں شخصیات کے درمیان ماضی میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ پہلے دور حکومت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمازون اور واشنگٹن پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جن کے مالک جیف بیزوس ہیں۔
Source: Social Media
فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایران نے چین میں ذخیرہ شدہ 30 لاکھ بیرل تیل نکلوا لیا
لبنان : فائر بندی کے بعد پہلی مرتبہ بعلبک کے اطراف اسرائیل کے حملے
غزہ: 3 ماہ میں 5 ہزار سے زائد افراد شہید یا لاپتہ
فلسطینی محصولات کے حصے کی ضبط کردہ رقم اسرائیلی الیکٹرک کمپنی کو ادا کریں گے:سموٹریچ
کیلیفورنیا : گھر خاکستر ہو کر غائب ، آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری
عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت
امریکہ : آگ بے قابو ہو گئی، تباہی کو ٹرمپ نے بدترین اور تاریخی قرار دے دیا
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج بھی سنایا نہیں جاسکا: ’عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘
لاس اینجلس: آتشزدگی سے ہلاکتیں 24 ہوگئیں، صرف 11 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا
اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید