International

اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل نے جبالیہ، شاطئی، دیر البلح اور شجائیہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ 5 روز میں 70 فلسطینی بچے شہید کردیے گئے۔ یونیسیف کا کہنا ہے غزہ کے تقریباً تمام 11 لاکھ بچے خطرناک ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ادھر امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں جب کہ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کا اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے اور حماس اسرائیل مذاکرات 90 فیصد مکمل ہوگئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments