عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا ۔ نواف سلام نے 128 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 84 ارکان کی حمایت حاصل کی جبکہ 9 اراکین پارلیمنٹ نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔35نے دونوں کی حمایت کرنے سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ منگل کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔ گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔ دوسری جانب لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام کی تقرری پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے، امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانےمیں کامیاب ہوں گے۔
Source: social media
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے
’احساسِ جُرم‘، اسرائیل کے بعض فوجیوں کا غزہ میں لڑائی سے انکار
فلسطین میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے: امریکی صدر جوبائیڈن
جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں 100 مزدوروں کی موت
لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
چین کا ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجی کے 5 اہلکار دھماکے میں ہلاک؛ 10 زخمی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی