International

لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟

لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 7 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں گھروں اور عمارتوں کی چھتوں، گاڑیوں اور سڑکوں پر ہر طرف ایک چمکدار گلابی پاؤڈر دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گلابی پاؤڈر کو جہازوں کے ذریعے ان جگہوں پر پھینکا جارہا ہے، اس مادّے کو آگ سے نمٹنے کے لیے پھینکا جاتا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اس پاؤڈر کے ہزاروں گیلن پچھلے ایک ہفتے میں استعمال کیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ آگ بجھانے والا مادہ (Phos-Chek) ہے جو 1960ء سے امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دنیا بھر میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مادہ بھی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments