International

ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے

ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے

شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے میزائل تجربات کی جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے ان تجربات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ تجربات خطے میں اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر صوبے جگانگ میں چینی سرحد کے قریب میزائل تجربات کیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربات نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل طاقت کے مظاہرے کے طور پر کیے گئے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے مختلف شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ان میزائلوں نے 250 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور وہ جاپان اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان سمندر میں گرے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم ان میزائل تجربات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جنوبی کوریا اور امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments