International

ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، نتیجہ حیران کن رہا

ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، نتیجہ حیران کن رہا

گزشتہ دنوں گرین لینڈ کے جزیرے نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے رکھی ہے۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسے خریدنے کی خواہش کے اظہار اور بین الاقوامی ردعمل نے طوفان برپا کردیا۔ اب اس آرکٹک جزیرے سے ایک اور سرپرائز سامنے آگیا ہے۔ ایک نئے ریفرنڈم سے پتا چلا ہے کہ شرکا کی اکثریت گرین لینڈ کے رہائشیوں نے امریکہ میں شامل ہونے کی حمایت کردی ہے۔ اس ریفرنڈم کی رپورٹ ویب سائٹ "دی ہل" نے دی ہے۔ پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے اتوار کو کیے گئے ایک سروے کے مطابق 57.3 فیصد شرکا نے گرین لینڈ کے امریکہ کا حصہ بننے سے اتفاق کیا۔ صرف 37.4 فیصد شرکا نے ممکنہ الحاق کی مخالفت کی۔ 5.3 فیصد افراد نے ابھی فیصلہ نہ کرنے کا بتایا۔ سروے نے اشارہ کیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب گروپ نے امریکہ سے باہر رائے شماری کرائی ہے۔ یہ نو منتخب صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ ٹرمپ بارہا اس جزیرے کے حصول میں اپنی دلچسپی کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ جزیرہ آرکٹک اوقیانوس اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہےاور ڈنمارک کی بادشاہی کے اندر ایک خود مختار انتظامی ڈویژن ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ اور پاناما کینال کے جزیرے کو حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کو مسترد کرنے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں اقتصادی تحفظ کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ میں فوجی کارروائی نہ کرنے کے اپنے عزم کا اعلان نہیں کروں گا۔ ہمیں کچھ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے گرین لینڈ کی آبادی صرف 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا تعلق ڈنمارک سے ہے لیکن اسے خود حکمرانی کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ معدنیات، تیل اور قدرتی گیس کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ لیکن اس کی سست ترقی نے اس کی معیشت کو ماہی گیری اور ڈنمارک سے ملنے والی سالانہ سبسڈی پر انحصار کرنے والا بنا دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments