International

پانامہ کینال اور گرین لینڈ پر ٹرمپ کی تشویش درست ہے : برطانیہ

پانامہ کینال اور گرین لینڈ پر ٹرمپ کی تشویش درست ہے : برطانیہ

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈنمارک کے جزیرے گرین لینڈ اور پانامہ کینال کے بارے میں تشویش کو درست سمجھتے ہیں کہ چین کا ان سمندری پوزیشنوں اور آبی راستوں کے گرد و پیش میں اثرات بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پانامہ کینال میں امریکی اثرات کو بڑھانا اور ڈنمارک کے جزیرے گرین لینڈ کو خریدنا چاہیں گے۔ تاکہ امریکہ کی معاشی سلامتی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں گے۔ کیونکہ چین اور روس کے بحری جہاز ہر جگہ موجود ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا 'اگر کوئی اس معاملے کو نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کے پس منظر کے ساتھ دیکھے تو ان کی تشویش اسے نظر آئے گی کہ آرکٹک چینی اور روسی اثر و رسوخ کو وہ خود بھی دیکھ سکے گا۔' لیمی ڈیوڈ نے کہا ' ان امور کے بارے میں برطانیہ کا بھی یہی مؤقف ہے۔ اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف ہم سمجھ سکتے ہیں۔' انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا 'اس سلسلے میں نو منتخب صدر اپنے صدارتی دفتر میں آنے کے بعد امریکہ اور امریکی عوام کے لیے معاشی استحکام چاہتے ہیں۔ جیسا کہ برطانیہ میں ہم برطانیہ اور اس کے لوگوں کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔ ہم بھی بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں۔ یہ آج کے دور کا بہت بڑا چیلنج ہے۔' وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ 'برطانیہ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کافی ایشوز مشترک ہیں۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments