International

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج بھی سنایا نہیں جاسکا: ’عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج بھی سنایا نہیں جاسکا: ’عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے احتساب عدالت نے سترہ جنوری کی تاریخ دے دی ہے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔ سوموار کے دن صبح گیارہ بجے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے کچھ ہی دیر قبل جج کی جانب سے نئی تاریخ سامنے آ گئی۔ اس فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے جج ناصر جاوید نے ریمارکس دیے کہ دو گھںٹے انتظار کرتے رہے، ساڑے آٹھ بجے کمرہ عدالت میں موجود تھا، ملزم عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریک ملزمہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس تحریر شدہ فیصلہ موجود ہے اور وہ آج اس فیصلے کو سنانا چاہتے تھے لیکن ملزمان اور ان کے وکلا کے عدالت میں نہ پہنچنے پر فیصلہ سنانے کی تاریخ سترہ جنوری مقرر کر رہے ہیں۔ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں گیارہ بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن اس سے پہلے پتہ چلا کہ نئی تاریخ دی گئی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ بشری بی بی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنانے کا وقت تھا لیکن جج صاحب کو بڑی جلدی تھی تو چلے گئے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کمرہ عدالت میں ملزمان کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر موجود ہونا ضروری ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’جی ہاں، ایک یہی وجہ ہو سکتی ہے بشری بی بی ابھی پیش نہیں ہوئی ہو سکتا ہے اس وجہ سے بھی فیصلہ موخر کیا گیا ہو۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments