International

ٹرمپ نے ایلون مسک کی ’ورکر ویزا پالیسی‘ کی حمایت کردی؛ ری پبلکنز حیران

ٹرمپ نے ایلون مسک کی ’ورکر ویزا پالیسی‘ کی حمایت کردی؛ ری پبلکنز حیران

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ورکر ویزے‘‘ سے متعلق اپنے مشیر ایلون مسک کے منصوبے کو قابل عمل قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے ارکان اسمبلی نے ورکر ویزے سے متعلق ایلون مسک کے منصوبے سے اختلاف کیا تھا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے جماعت اور سیاسی رفقا کے بجائے اس معاملے پر ایلون مسک کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی ویزا پروگرام ملک کی معیشت کے لیے مثبت اقدام ثابت ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ اپنے اپنے شعبے میں انتہائی مہارت کے حامل غیرملکی ہنرمندوں کو امریکا میں خوش آمدید کہیں گے۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو مزید بتایا کہ میں ہمیشہ سے (ایچ ون بی) ویزے کا زبردست حامی رہا ہوں اور ایسے ویزوں کے حامل افراد کو میں خود اپنے ذاتی اداروں میں ملازمت دیتا ہوں۔ یاد رہے کہ ایچ ون بی ویزے پر ایلون مسک اور ٹرمپ کے روایتی حامیوں کے درمیان کئی روز سے لفظی گولہ باری جاری تھی۔ تاہم ٹرمپ کے اس پالیسی بیان کے بعد یہ لفظی جنگ تھم گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments